the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سرینگر/18جولائی(ایجنسی) جموں وکشمیر حکومت نے وادی کشمیر میں کیبل ٹیلی ویژن آپریٹرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ پاکستان، سعودی عربیہ، ایران اور عراق کی 30 ٹیلی ویژن چینلز کی نشریات بند کرے۔ جن ٹی وی چینلز کی نشریات کو بند کرنے کی ہدایت دی گئی ہے کہ ان میں جیو، اے آر وائی، کیو ٹی وی، سعودی قرآن، ہادی، کربلا، پیغام، پیس ٹی وی، نور، سحر، مدنی، سعودی قرآن، سعودی سنت، پیغام قابل ذکر ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق 30 غیرملکی ٹی وی چینلز کی نشریات کو بند کرنے کے احکامات مرکزی وزارت برائے اطلاعات و نشریات کی



ہدایت پر جاری کئے گئے ہیں۔ سرکاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ یہ ٹی وی چینلز امن وامان کی صورتحال کو بگاڑ سکتے ہیں ، کیونکہ ان میں میں تشدد بھڑکانے کی صلاحیت ہے۔


ریاستی حکومت کے محکمہ داخلہ نے مبینہ طور پر وادی کے سبھی دس اضلاع کے ضلع مجسٹریٹوں کو بذریعہ مکتوب ہدایت دی ہے کہ وہ ان 30 چینلز پر پابندی کو یقینی بنائیں۔ ان میں سے بیشتر مذہبی اور نیوز چینل ہیں۔ مقامی کیبل آپریٹرس نے ریاستی حکومت کے احکامات پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ متذکرہ ٹی وی چینلز کی نشریات بند کرنے سے ان کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اور وہ اپنے صارفین سے محروم ہوسکتے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.