جموں ، 28 اپریل (یو این آئی) جموں و کشمیر اسمبلی نے اپنے خصوصی اجلاس کے دوران پیر کو ایک قرار داد پیش کی جس میں پہلگام دہشت گردانہ حملے پر صدمے اور غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور اس واقعے کی شدید مذمت کی گئی یہ قرار داد جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوران پیش کی جس کا آغاز ارکان نے گزشتہ ہفتے پہلگام دہشت گردانہ واقعے میں جاں بحق ہونے
والے سیاحوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دومنٹ کی خاموشی اختیار کرنے کے ساتھ کیا گیا۔
قرار داد میں کہا گیا: 'جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی اپنے تمام شہریوں کے لیے امن ، ترقی اور جامع خوشحالی کے ماحول کو فروغ دینے اور قوم اور جموں و کشمیر کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور ترقی کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کے مذموم عزائم کو پوری طرح ناکام بنانے کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہے ۔