نئی دہلی، 26 اگست (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پیر کو جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے 15 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔
پارٹی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے یہاں بتایا کہ اتوار کی رات بی جے پی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں ان ناموں کو منظوری دی گئی۔ وزیر اعظم نریندر
مودی کی موجودگی اور پارٹی صدر جگت پر کاش نڈا کی صدارت میں منعقدہ مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی کے تنظیمی جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش، بی جے پی جنرل سکریٹری ترون گھ ، بی جے پی کے الیکشن انچارج رام مادھو ، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ ، جموں و کشمیر ریاستی بی جے پی کے صدر رویندر رینا وغیرہ موجود تھے۔