: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 10 دسمبر ( یواین آئی) جموں و کشمیر میں سڑک، بجلی، صحت، سیاحت، زراعت، باغبانی ، ہنر کا فروغ اور دیگر شعبوں سے متعلق 80 ہزار 68 کروڑ روپے کے 63 اہم ترقیاتی پر منصوبے چل رہے ہیں ۔ وزیر مملکت برا ئے خزانہ انوراگ ٹھاکر نے منگل کے روز راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں گزشتہ 70 برس سے آئین کے آرٹیکل 35 اے لاگو ہونے کی وجہ کئی ترقیاتی اسکیموں کا فائدہ عوام کو نہیں مل رہا تھا۔فی الحال ریاست میں 80
ہزار 68 کروڑ روپے کے وزیر اعظم پیکیج کے تحت 63 اہم ترقیاتی منصوبوں پر کام چل رہا ہے ۔ یہ منصوبے سڑک، بجلی، صحت، سیاحت، زراعت، باغبانی اور ہنر کے فروغ سے متعلق ہیں ۔ ان کا مقصد ریاست کے لوگوں کو سماجی اور اقتصادی طور پر مضبوط بنانا ہے ۔ مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ کئی التزام کی وجہ سے جموں وکشمیر کی پوری صلاحیت اور معیشت کا استعمال نہیں ہو پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 منسوخ کے بعد سے ریاست میں احتیاطی طور قدم اٹھائے گئے تھے لیکن اب ان میں نرمی برتی جا رہی ہے ۔