سرینگر/15ڈسمبر(ایجنسی) کشمیر کے کپواڑہ اور باندی پورہ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے قریب تودے گرنے کے بعد لاپتہ پانچ فوجیوں کی تلاش کے لئے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی جارہی ہے۔ وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے یواین آئی کو آج بتایا کہ سلامتی دستوں کے کئی دستے لاپتہ فوجیوں کی تلاش کے کام میں لگے ہوئے ہیں۔ واقعہ کے چار روز گذر جانے اور برف میں دبے ہونے کے بعد جوانوں کے زندہ
ہونے کی امید کم ہی نظر آرہی ہے۔
باندی پورہ ضلع میں منگل کو گریز سیکٹر میں باغتو کے نزدیک فوج کی مانی چوکی پر برف کے تودے گر گئے تھے جس کے بعد تین فوجی لاپتہ ہوگئے تھے۔ واقعہ کے فوراً بعد ہی تلاشی اور بچاؤ کا کام شروع کردیا گیا تھا۔ علاقہ میں تین سے چار فٹ تک برف جمع ہے۔