حیدرآباد26جنوری(یواین آئی) یوم جمہو ریہ کے موقع پر ریاستی دفتر جمعیتہ علما ء تلنگانہ و آندھرا پر دیش با غ عنبرپیٹ حیدر آبادمیں حا فظ پیرخلیق ا حمد صابر جنرل سکریٹری جمعیتہ علما ء تلنگا نہ و آندھر پر دیش کے ہاتھوں رسم پرچم کشا ئی انجام دی گئی، انہوں نے یو م جمہو ریہ کی موقع پر تمام ہندو ستا نیوں کو مبا رک با دی پیش کر تے ہو ئے کہا کہ ہندو ستان کے تا ریخی او راق ہندو ستا نی مسلما نوں کی قر بیا نیوں سے بھرے ہو ئے ہیں، 350 سا لہ قر با نیوں کے بعد اس ملک کو جمہو ری بنا یا گیا ہے،حقا ئق سا منے رکھ کر اگر دیکھا جا ئے تو
مسلمان وہ قوم ہے جس نے ہر مو ڈ پر ابنا ئے وطن کے سا تھ ہا تھ بڑھا تے ہو ئے ہندو ستان کو انگریزوں کے چنگل سے نکال کر اس ملک کو جمہوری ملک بنا یا، اوراس ملک کو جمہو ری بنا نے میں حضرت مولانا حفظ الرحمن سو ہارویؒ، شیخ الہند مولانا محمود الحسن دیوبندی،شیخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنی،مولانا کفایت اللہ دہلوی، حضرت مولانا ابو الکلام آزا د،مولانا فضل الحق خیرآبادی اورگاندجی اور دیگر ہندوں،مسلم،سکھ،عیسائیوں نے بہت بڑا رول ادا کیا۔
جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء نے کہاکہ ملک عزیز کی آزادی ہمارے اکابرین کی مرہون منت ہے۔