the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد/22نومبر(ایجنسی)جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ نے7 دسمبر 2018 کو ہونے والے تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کچھ اسمبلی حلقوں کے علاوہ ساری ریاست میں تلنگانہ راشٹر سمیتی کی تائید کا فیصلہ کیا ہے۔ آج حیدرآباد کے میڈیا پلس آڈیٹوریم میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند ریاست تلنگانہ کے امیرحلقہ جناب حامد محمد خان نے اس بات کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ کی مجلس شوریٰ نے اس فیصلے کے سلسلے میں ملک و ریاست کی سیاسی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا، ریاست میں پچھلے دس سال کے دوران مختلف پارٹیوں کی حکومتوں کی کارکردگی کا تقابل کیا۔ اس سلسلے میں کیے گئے مختلف سروے کے نتائج کو سامنے رکھنے کے علاوہ ریاست بھر میں اپنے ذرائع سے مختلف سروے بھی کروائے اور تمام سیاسی پارٹیوں کے سربراہوں سے تفصیلی ملاقاتیں کیں۔



start;">ان تمام کے تفصیلی تجزیے کے بعد ہی جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ کی مجلس شوریٰ اس نتیجے پر پہنچی ہے ۔ ملکی سیاست کے سلسلے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا گیا کہ مرکز میں بی جے پی کے اقتدار پر آنے کے بعد سے ملک کی صورت حال مسلسل خراب ہوتی جا رہی ہے۔ وہ اپنے منشور میں کیے گئے وعدوں کی تکمیل میں بری طرح ناکام تو ہوئی ہی ہے اس سے زیادہ خطرنا ک بات یہ ہے کہ اس دور حکومت میں خود ملک کے دستور اورمختلف دستوری اداروں کا وجود بھی خطرے میں محسوس ہونے لگا ہے۔


ملک کے وقافی ڈھانچے کو کمزور کرکے ایک کلیت پسند انہ نظام کی طرف ملک کو ڈھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جب کہ جماعت اسلامی ہند یہ چاہتی ہے کہ ہمارے ملک میں اقدار پر مبنی سیاست کا تصور عام ہو۔ یہاں جمہوری فضا باقی رہے، تمام مذاہب کے ماننے والوں کے لیے خوشگوار اور پرسکون ماحول میسر رہے، ملک کے وفاقی ڈھانچے کوکوئی نقصان نہ پہنچے اورملک میں دستور و قانون کی حکمرانی برقرار رہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.