: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/2فروری(ایجنسی) سپریم کورٹ نے جلی کٹو کو اجازت دینے سے متعلق قانون میں ترمیم کی قانونی حیثیت کو چیلنج کرنے والی عرضی کو آج آئینی بنچ کے سپرد کردیا۔ چیف جسٹس دیپک مشرا اور جج آر ایف نریمان پر مشتمل بنچ نے متعلق معاملہ کو پانچ رکنی آئینی بنچ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور
اس کے تعین کے لئے پانچ نکات طے کئے۔جج نریمان نے ہدایت سناتے ہوئے کہاکہ ہم نے آئینی بنچ کے تعین کے لئے پانچ نکات طے کئے ہیں۔
تمل ناڈو اور مہاراشٹر حکومتوں نے پریونشن آف کروئلٹی اینی ملس ایکٹ ، 1960میں ترمیم کی ہے اور بالترتیب جلی کٹو اور بیل گاڑی کھیلوں کو منظوری دی ہے۔ دونوں ریاستوں میں ہوئی ترمیم کی قانونی حیثیت کو عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا۔