: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 15 فروری (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر جو میونخ سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے جرمنی میں ہیں، نے یوکرین کے وزیر خارجہ اینڈری سبیہا اور جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریئس سے ملاقات کی۔
ہفتہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر خارجہ نے کہا: آج میونخ سیکورٹی کا نفرنس کے موقع پر یوکرین کے وزیر خارجہ سے ملنا اچھا لگا۔ یوکرین کے تنازع کے حل کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال
کیا۔ اپنے دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی بات کی
یوکرین کے وزیر خارجہ اینڈری تسبیہا نے بھی ایک پوسٹ میں کہا ” میں ہماری نتیجہ خیز ملاقات کے لیے ڈاکٹر جے شنکر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہم ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے اور تجارت، ٹیکنالوجی، زراعت، سیکورٹی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ہم انصاف اور دیر پا امن کے لیے ہندوستان کی مضبوط عالمی آواز پر بھی بھروسہ کرتے ہیں۔