لندن، 5 مارچ (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے 10، ڈاؤننگ اسٹریٹ پر برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر سے ملاقات کی اور دو طرفہ اور اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
ڈاکٹر جے شنکر نے برطانیہ کے خارجہ سکریٹری ڈیوڈ لیمی سے بھی بات چیت کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک
پوسٹ میں لکھا کہ وزیر اعظم نے یوکرین تنازع پر برطانیہ کا نقطہ نظر شیئر کیا۔ انہوں نے کہا، " برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹار مر سے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر آج ملاقات کر کے خوشی ہوئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے دلی مبارکباد پیش کی۔ ہمارے دو طرفہ ، اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانے اور عوام سے عوام کے تبادلے کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔