نئی دہلی، 14 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان اور فرانس نے بدھ کو ہند۔بحرالکاہل علاقے میں چین کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تفصیلی بات چیت کی اور فیصلہ کیا کہ خطے میں طاقت کا کوئی عدم توازن پیدا نہیں ہونے
دیا جائے گا- اس بات کا اظہار وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور ہندوستان کے دورے پر آئے ہوئے وزیرخارجہ کیتھرین کو لونا کے درمیان دونوں ممالک کی دوطرفہ وزارتی میٹنگ کے بعد اپنے پریس بیانات میں کیا گیا-