نئی دہلی/ ممبئی ، 14 فرروی (یو این آئی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 26/11 ممبئی حملوں کے ملزم تہور رانا کی ہندوستان حوالگی کو منظوری دیے جانے کے چند گھنٹے بعد، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے جمعہ کو کہا کہ دہشت گردانہ حملوں کے متاثرین اور شہیدوں کو "حتمی انصاف" دیا جائے گا۔
ٹرمپ کا یہ اعلان وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ واشنگٹن کے دوران سامنے آیا۔ اس
حوالے سے نئی دہلی میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے فڑنویس نے کہا، میں اس معاملے کو مؤثر طریقے سے آگے بڑھانے پر مودی جی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ جب ان سے جیلوں میں سیکیورٹی کے مسائل پر سوال کیا گیا تو فڑنویس نے واضح کیا کہ مقدمہ ممبئی میں چل رہا ہے ، اس لیے رانا کو یہیں لا کر جیل میں رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا، ہم نے محمد اجمل قصاب کو بھی رکھا تھا، اس لیے یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔