نئی دہلی،26 فروری ( یواین آئی) مشرقی لداخ کے علاقے پینگونگ لیک میں واقع ایکچوول کنٹرول لائن (ایل اے سی) پر ہندوستانی اور چینی افواج کے انخلا پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان نے چین سے ایل اے سی سے بقیہ فوج کی جلد واپسی پر زور دیا اور کہا کہ سرحد پر امن و استحکام کی بحالی کے بعد ہی دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں
بہتری آئے گی۔
وزیر خارجہ ایس۔ جئے شنکر نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے 75 منٹ یعنی تقریبا سو اگھنٹے تک ٹیلیفون پر بات چیت میں سرحدی صورتحال کے ساتھ ساتھ ہند چین دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ دونوں فریق نے ایل اے سی پر جلد سے جلد معمول کی بحالی پر زور دیا۔ دونوں وزرا نے رابطے میں رہنے اور ہاٹ لائن قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔