پیرس/نئی دہلی، 22 فروری (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے یورپی یونین (ای یو) کمشنر (بین الاقوامی تعلقات) یوٹا اروپیلاینن، جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چنگ یوئی یونگ اورجمہوریہ چیک کے وزیر خزانہ جان لیپوسکی کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔
محترمہ اروپیلاینن کے ساتھ اپنی میٹبگ پرڈاکٹر جئے شنکر نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے افریقہ میں مل کر کام کرنے، سبز شراکتداری
کو بڑھانے، کنیکٹوٹی اور بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دینے کے معاملے میں مثبت بات چیت کی۔
مسٹر یوئی یونگ کے ساتھ بات چیت کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ وہیں علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کی اور سفر کو آسان بنانا مشترکہ ترجیحات شامل ہے۔ انہوں نے مشترکہ علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔