the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
میلبورن ، نئی دہلی، 11 فروری (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے جاپان، آسٹریلیا اور امریکہ کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ جمعہ کو میلبورن میں کواڈ ممالک کی چوتھی میٹنگ میں شرکت کی، جس میں ہند-بحرالکاہل خطے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
کواڈ ممالک کے وزرائے خارجہ کے چوتھے اجلاس سے پہلے ڈاکٹر جے شنکر، آسٹریلیا کے وزیر خارجہ مارس پینے، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور جاپانی وزیر خارجہ یوشیماسا حیاشی نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن سے ملاقات کی۔
مسٹر پینے نے ٹویٹ کیا’چوتھی کواڈ وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے لیے ہندوستان، جاپان اور امریکہ کی میزبانی کے لیے پرجوش ہوں۔ ہم ایک محفوظ



اور خوشحال ہند-بحرالکاہل خطے کے لیے ایک مثبت اور پرجوش ایجنڈے کے ساتھ لبرل جمہوریتوں کا ایک اہم نیٹ ورک ہیں۔‘
اس ملاقات میں گزشتہ سال فروری میں منعقدہ ورچوئل میٹنگ میں ہونے والی گفتگو کو آگے بڑھایا جائے گا۔ اس میں وہ ایک آزاد، کھلے اور جامع ہند-بحرالکاہل خطے کے اپنے مشترکہ وژن کے پیش نظر علاقائی اسٹریٹجک امور پر خیالات کا تبادلہ کریں گے۔اس میں تمام وزرائے خارجہ کووڈ وبا، سپلائی چین، اہم ٹیکنالوجیز، موسمیاتی تبدیلی، بنیادی ڈھانچے جیسے عصری چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے کواڈ تعاون کا جائزہ لیں گے اور 2021 کے دو سربراہی اجلاسوں میں رہنماؤں کے اعلان کردہ مثبت اور تعمیری ایجنڈے کو آگے بڑھائیں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.