حیدرآباد،9 مارچ (یو این آئی)آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے وزیراعظم مودی سے ملاقات کا وقت مانگا ہے تاکہ وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کے احیا اور اس کو واپس اصلی حالت میں لانے کے لئے تمام امکانات پر تبادلہ خیال کیاجاسکے۔
وزیراعظم کو لکھے گئے ایک خط میں جو میڈیا کیلئے جاری کیاگیا،وزیراعلی نے وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ وہ قریبی تاریخ میں ملاقات کا
موقع دیں تاکہ وہ شخصی طورپر اس پلانٹ کے احیا کے سلسلہ میں وضاحت کرسکیں اور ان کی زیرقیادت کل جماعتی وفد سے بھی ملاقات کرسکیں جو راست طورپر ان کو اپنی تشویش سے واقف کروائے گا۔
وزیراعلی نے اپنے مکتوب میں لکھا ”میں کل جماعتی وفد بشمول ٹریڈ یونینوں کے نمائندوں کو اپنے ساتھ لاوں گا تاکہ اے پی کے عوام، ملازمین اور بیشتر فریقین کی تشویش پر راست طورپر آپ سے نمائندگی کی جاسکے“۔