حیدرآباد، 24/ ستمبر (یواین آئی)آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی اپنے سسر کی عیادت کے لئے سیدھے اے پی کے تروپتی سے تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد پہنچ گئے۔
تروملا میں آج صبح کرناٹک کے اپنے ہم منصب یدی یورپا کے ساتھ مل کرانہوں نے
مندر میں درشن کئے جس کے فوری بعد وہ رینی گنٹہ ایرپورٹ سے بذریعہ طیارہ سیدھے حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پہنچ گئے۔
ایرپورٹ پر اترنے کے بعد بذریعہ کار جگن حیدرآباد کے گچی باولی میں واقع ایک پرائیویٹ اسپتال پہنچے جہاں ان کے سسر گنگی ریڈی زیرعلاج ہیں۔