: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد،17اگست(ایجنسی)اے پی کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی جو وزیراعلی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے بیرونی دورہ پر ہیں، نے واشنگٹن ڈی سی میں سرکردہ تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریاست میں سرمایہ کاری کی خواہش کی۔انہوں نے امریکہ اور آندھرا میں ربط سازی کو مستحکم کرنے کے مواقعوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔جگن نے یویس۔انڈیا بزنس کونسل اور اٹلانٹک کونسل ساوتھ ایشیا سنٹر کے گول میز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کی حکومت کے ساتھ کام کرنے کا خیر مقدم کیا اور پانچ نئے
خیالات کی نشاندہی کی تاکہ امریکہ۔آندھراپردیش اکنامک پارٹنرشپ کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت اور یو ایس آئی بی سی،سرمایہ کے حصول اور تجارت بالخصوص زراعت، فوڈ سیکوریٹی، نگہداشت صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور مینوفیکچرنگ کے شعبہ جات میں نشانے حاصل کئے جاسکیں۔جگن نے اپنی جامع حکمرانی اور ترقی کے ماڈل کی تفصیلات سے بھی واقف کروایا جو 9یقین دہانیوں پر بنائی گئی ہے۔جگن جو ایک ہفتہ کے امریکہ کے دورہ پر ہیں، کا امریکہ میں ہندوستانی سفیر ہرش وی شرنگلا نے استقبال کیا۔