حیدرآباد5 فروری(یواین آئی)آندھراپردیش کے سرکاری اسکولس میں انگریزی ذریعہ تعلیم کی اہمیت کواجاگر کرنے کے لئے اے پی کے وجئے واڑہ کی گیٹ وے ہوٹل میں ”دی ہندو ایکسلنس ان ایجوکیشن
پروگرام“منعقد کیاگیا۔
وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی،ہندو گروپ کے صدرنشین این رام اور وزیرتعلیم سریش نے اس پروگرام میں شرکت کی۔
وزیراعلی نے شمع روشن کرکے اس پروگرام کاآغاز کیا۔