حیدرآباد ،10جنوری (یواین آئی)آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی بدعنوانی کے معاملہ میں جمعہ کویہاں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی)کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے ۔
مسٹر ریڈی کے گزشتہ مئی میں آندھراپردیش کا
وزیراعلی بننے کے بعد بدعنوانی کے معاملہ عدالت میں یہ پہلی پیشی ہے ۔
انکے قریبی اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے راجیہ سبھا کے رکن وی وجیہ سائی ریڈی ،ڈی پرساد راو اور ایڈمنسٹریٹیو سروس کی افسر لکشمی بھی وزیراعلی کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے ۔