وجےواڑہ، 06 جولائی (یو این آئی) تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کی آندھراپردیش یونٹ کے صدر اچّنائیڈو نے الزام عائد کیا ہے کہ ریاست کی وائی ایس جگن موہن ریڈی حکومت نے دو سال میں ایک کروڑ روزگار کا نقصان کیا جس سے یہاں کے بے روزگار خودکشی پر مجبور ہو رہے ہیں۔
مسٹر اچّنائیڈو نے یہاں ایک بیان
میں کہا کہ وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ریاست کے تمام گھروں کے لیے روزگار پیدا کرنے کی بات کی تھی لیکن ان کی حکومت نے محض دو سال میں ہی ایک کروڑ روزگار کا نقصان کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کی ترقی یا روزگار پیدا کرنا‘ اس حکومت کی ترجیحات میں نہیں ہیں جس سے یہاں کے بے روزگار مایوس ہیں۔