وجئے واڑہ/نئی دہلی، 03 جون (یو این آئی) آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے جمعہ کو یہاں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی اور ریاست سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال
کیا۔
مسٹر ریڈی جمعرات سے قومی دارالحکومت کے دو روزہ دورے پر ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے تروپتی میں منعقدہ جنوبی زونل کونسل(ایس زیڈ سی) میٹنگ میں اٹھائے گئے مسائل کو حل کرنے کے طریقہ پر تبادلہ خیال کیا۔