حیدرآباد،6 اگست(ایجنسی)اے پی کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے قومی دارالحکومت میں وزیراعظم مودی سے ملاقات کی۔
دو روزہ دورہ دہلی کے موقع پر انہوں نے پارلیمنٹ میں واقع وزیراعظم کے دفتر میں ان سے ملاقات
کی۔
اس موقع پر متحدہ اے پی کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد پیدا مسائل، مرکز کی طرف سے ریاست کو آنے والے فنڈس، ریاست کی مالی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ریاست کی مدد کرنے کی وزیراعظم سے خواہش کی گئی۔