حیدرآباد 7اگست (ایجنسی)آندھراپردیش کے گورنر وشوابھوشن ہری چندن‘ وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی اور اپوزیشن لیڈرچندرابابونائیڈو نے سابق وزیرخارجہ سشما سوراج کی اچانک موت پرگہرے دکھ کااظہار کیاہے۔
گورنر نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ
سشما سوراج کواپنی خدمات کے لیے ہمیشہ یادرکھاجائے گا کیوں کہ انہوں نے بحیثیت وزیر خارجہ ملک کے لیے گراں قدرخدمات انجام دیں۔
جگن موہن ریڈی نے کہاکہ سشما سوراج قومی سطح کی قدآور شخصیت تھیں‘ جنہیں پارٹی کے خطوط سے بالاترہوکر پسند کیاجاتاتھا۔