حیدرآباد/25جون(ایجنسی) آندھراپردیش اور تلنگانہ کے وزیراعلی پانی کے مسلہ پر اختلافات کو سلجھانے کے لیے تین سال میں پہلی بار 28 جون کو سرکاری طور پر ملاقات کریں گے- ذرائع نے اسکی معلومات دی-
تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ اور آندھرا سابق سی ایم چندرابابو نائیڈو کے درمیان ستمبر 2016
میں اس مسلہ پر دہلی میں ملاقات ہوئی تھی ، اوما بھارتی نے یہ میٹنگ بلائی تھی-
یہ بات کسی سے چھپی نہیں ہے کہ کے سی آر اور نائیڈو کے درمیان تعلقات اچھے نہیں ہے- آندھرا سی ایم جگن موہن ریڈی کی وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے حال ہی میں پردیش میں زبردست کامیابی جیت حاصل کی اور اس میں نائیڈو کی شکست ہوئی-