نئی دہلی، 5 جنوری (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بدھ کو انڈونیشیا کے وزیر خارجہ آر مرسودی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے علاوہ میانمار اور افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی۔
انڈونیشیا اس وقت جی-20 گروپ کی سربراہی کر رہا ہے جبکہ بھارت اگلے سال یہ ذمہ
داری سنبھالنے جا رہا ہے۔
مسٹر جے شنکر نے ایک ٹویٹ کرکے کہا،’انڈونیشیا کے وزیر خارجہ کے ساتھ نئے سال کے آغاز پر اچھی بات چیت ہوئی۔ دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ میانمار اور افغانستان پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ جی 20 ممالک کے گروپ میں مل کر کام کریں گے‘۔