the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سری نگر، 26 جون (ایجنسی) جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ترال کے برنہ پتھری جنگلی علاقے میں بدھ کے روز سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم آرائی میں ایک جنگجو ہلاک ہوا۔
مہلوک جنگجو کی شناخت ناگہ بل ترال کے رہنے والے شبیر احمد ملک کے طور پر ہوئی ہے۔ ریاستی پولیس کے مطابق شبیر احمد ابتدائی طور پر لشکر طیبہ کے ساتھ وابستہ رہا اور پھر اس نے ذاکر موسیٰ گروپ (انصار غزوۃ الہند) میں شمولیت اختیار کی تھی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں کے چھپے ہونے کی ثقہ اطلاع ملنے پر فوج کی 42 آر آر، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس کے سپیشل آپریشنز کی ایک مشترکہ ٹیم نے بدھ کی صبح ہی ترال کے برنہ پتھری جنگلات کو محاصرہ میں لے کر جنگجوؤں کی تلاش شروع کی تھی۔
جوں ہی



سیکورٹی فورسز کی تلاشی کرنے والی ٹیم جنگجوؤں کے نزدیک پہنچی تو انہوں نے ٹیم پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم آرائی چھڑ گئی جس میں ایک جنگجو مارا گیا۔
ریاستی پولیس کے ایک ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ترال کے برنہ پتھری جنگلی علاقے میں جنگجوئوں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے اس علاقے کو اپنے محاصرے میں لے کر انہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے تلاشی کارروائی کا آغاز کیا تو اسی دوران خود کو سلامتی عملے کے گھیرے میں پا کر جنگجوئوں نے اندھا دھند گولیاں برسا کر فرار ہونے کی بھر پور سعی کی تاہم حفاظتی عملے کی کارگر حکمت عملی نے انہیں فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.