: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/26جون(ایجنسی) مفرور ارب پتی تاجر وجے مالیہ نے اپریل 2016میں وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کو لکھے خط کو آج عام کرتے ہوئے کہا کہ بینک دھوکہ دہی کے لئے ان کو پوسٹر بوائے بنادیا گیا جب کہ انہوں نے بینکوں کے بقایہ جات کی ادائیگی کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ مسٹر مالیہ نے آج یہاں جاری بیان میں کہاکہ وہ بہت دنوں سے خاموش تھے لیکن اب انہیں اپنا موقف پیش کرنے کا
مناسب وقت آگیا ہے۔ اس لئے وہ وزیر اعظم اور وزیرخزانہ کو 15اپریل 2016 کو بھیجے گئے خط کو عام کررہے ہیں۔ نہ تو وزیر اعظم نے ہی اور نہ ہی وزیر خزانہ نے ان کے خط کا جواب دیا ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی لیڈروں کی طرح میڈیا نے بھی انہیں چوری کرنے اور نو ہزار کروڑ روپے لے کر بھاگ جانے کا ملزم بتادیا جب کہ قرض کنگ فشر ایرلائنس کو دیا گیا تھا ۔ کچھ قرض دینے والے بینکوں نے بھی انہیں جان بوجھ کر قرض نادہندگان کی فہرست میں ڈال دیا ۔