نئی دہلی،20 جنوری (یواین آئی) یوم جمہوریہ پر راجپتھ کے سکیورٹی نظام کو چاک چوبند بنانے کےلئے ہندوستان تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے خصوصی ’ڈاگ اسکواڈ‘ کے-9 کو تعینات کیا گیا ہے آئی ٹی بی پی کے ترجمان نے آج بتایا کہ دستہ کا کے -9 دستہ دہلی پولیس کے ساتھ مل کر انڈیا گیٹ اور راجپتھ کے ساتھ ساتھ متعلقہ علاقوں کی سخت نگرانی کررہا ہے۔ آئی ٹی بی پی کے یہ خصوصی طورپر ٹرینڈ ڈاگ دہلی پولیس کے ساتھ پچھلے کئی برسوں سے
بڑے انعقاد میں سکیورٹی کے لئے استعمال کئے جاتے رہے ہیں۔
اس دستے کے خوبیاں انوکھی رہی ہیں اور آئی ٹی بی پی دہلی پولیس کو کئی موقعوں پر اپنے کے -9 ڈاک اسکواڈ کی خدمات مہیا کرواتی رہی ہے۔ آئی ٹی بی پی سبھی مرکزی پولیس دستوں میں سب سے زیادہ کے -9 ڈاگ اسکواڈ خدمات مہیا کرنے والا دستہ ہے۔ کئی خصوصی موقعوں پر جیسے غیر ملکی سفارتکاروں اور سربراہان مملکت کے سفر کے وقت بھی ان ڈاگ اسکواڈ کو سکیورٹی کے لئے تعنات کیا جاتا ہے۔