the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 24 اکتوبر (یواین آئی) مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ کشن ریڈی نے منفی حالات میں سرحدوں کی حفاظت پر ہند۔ تبت بارڈر پولیس کی تعریف کرتے ہوئے آج چین کا نام لئےبغیر کہا کہ فورس کے جوانوں نے ایسی فوج کا وہم توڑ دیا ہے جو دعوی کرتی ہے کہ وہ دنیا کی سب سے طاقت ور فوج میں سے ایک ہے۔
ہند ۔ تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے 58 سال مکمل ہونے پر فورس کے یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر ریڈی نے فورس کے سابق فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا جنھوں نے سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
حالیہ



مہینوں میں مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول کے قریب فورس کے اہلکاروں کی جرات مندانہ کارناموں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "دنیا کی کچھ فوج کو انتہائی طاقت ور ہونے کی حیثیت سے اپنی طاقت پر فخر تھا لیکن پچھلے چند مہینوں میں آئی ٹی بی پی نے ان کا وہم توڑ دیا۔ ملک کو ان کی بہادری اور جرات پر فخر ہے۔ "
انہوں نے کہا کہ فورس کے جوان انتہائی ناخوشگوار حالات میں بہادری کے ساتھ سرحدوں پر کھڑے ہیں اور اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے سے پیچھے نہیں ہٹتے۔ حکومت کی طرف سے وہ ان کے اہل خانہ کو یقین دلاتے ہیں کہ پورا ملک اور حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.