روم، 12 مئی (ژنہوا) اٹلی حکومت کورونا وائرس (كووڈ 19) کی وبا کے پیش نظر ملک میں گذشتہ مارچ سے نافذ پابندیاں ہٹانے سے متعلق مقامی انتظامیہ کو فیصلہ کرنے کی اجازت دے گی۔
مقامی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق حکومت مقامی انتظامیہ کو یہ فیصلہ کرنے کی اجازت دے گی کہ ملک میں نافذ
پابندیاں کب ہٹائی جائیں۔
لوکل اٹلی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ملک کا آلٹو ایڈج پہلا صوبہ ہے، جہاں پیر سے ریستوران، بار اور لائبریریاں کھول دی گئی ہیں۔
اٹلی کے سول سیفٹی ڈپارٹنمنٹ کی طرف سے پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا انفیکشن سے ملک میں اب تک 30739 افراد ہلاک ہو چکے ہے۔