نئی دہلی، 27 دسمبر (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کے زرعی قوانین کے بارے میں بیانات متضاد ہیں اور یہ واضح ہے کہ یہ حکومت کسانوں کے ساتھ سازش کر رہی ہے لیکن اسے سمجھ لینا چاہیے کہ کسانوں کو دوبارہ دہلی آنے میں دیر نہیں لگے
گی۔
کانگریس نے کہا ہے کہ ایک طرف مسٹر مودی زرعی قوانین کے لیے کسانوں سے معافی مانگتے ہیں اور دوسری طرف وزیر زراعت کسانوں کے مفاد میں زرعی قوانین کی وضاحت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ حکومت تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے پر غور کر سکتی ہے۔
پارٹی نے کہا “وزیر اعظم اور وزیر زراعت کے بیانات ایک دوسرے سے متضاد ہیں۔