: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 19 ستمبر (یواین آئی) کانگریس نے آج یاد دلایا کہ جمہوری اداروں میں خواتین کو ریزرویشن دینے کی پہل اس وقت کے وزیر اعظم راجیو گاندھی نے کی تھی اور پنچایتی راج و بلدیاتی اداروں میں 33 فیصد ریزرویشن نافذ کرنے کے بعد کانگریس نے لوک سبھا اور اسمبلیوں میں خواتین کو ریزرویشن دینے کی کئی کوششیں کیں نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں
پہلے دن لوک سبھا میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر اور آئین میں 128 ویں ترمیم کرنے والے ناری شکتی وندن بل لانے کے اعلان کے بعد، کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے ایوان میں اپنے خطاب میں، سب سے پہلے گنیش چترتھی پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ حکمراں پارٹی اور اپوزیشن مل کر ملک کو آگے لے جائیں گے اور ملک کی طاقت کو مزید مضبوط کریں گے۔