حیدرآباد، 9/ اگست (یواین آئی)صدرتلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ گاندھی جی کے جذبہ کے ساتھ ریاست سے کے چندرشیکھرراو اور ملک سے مودی کی حکومتوں کو بے دخل کرنے کا وقت آگیا ہے۔
ہندوستان چھوڑدوتحریک کے 79برس کی تکمیل کے موقع پر ریاستی دارالحکومت حیدرآباد میں پارٹی
کے ہیڈکوارٹرس گاندھی بھون میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹرریڈی نے الزام لگایا کہ کے چندرشیکھرراو اورمودی مخالف جمہوریت پالیسیوں پر عمل کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دلت مخالف اور قبائل مخالف پالیسیوں پر عمل کرتے ہوئے سرمایہ داروں کی حمایت کی جارہی ہے جس سے ان طبقات کو نقصان پہنچا ہے۔