the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 15 دسمبر (یو این آئی) کانگریس صدر سونیا گاندھی نے بدھ کو کہا کہ ملک نے جس بے مثال ہمت، سفارتی صلاحیت اور عسکری حکمت عملی کے ساتھ 50 سال قبل مشرقی پاکستان کو آزاد کروا کر بنگلہ دیش بنوایا تھا، اس ملک کے ساتھ تعلقات کو بہتر رکھنا ہماری ذمہ داری ہے یہاں بنگلہ دیش کی جنگ آزادی کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر پارٹی کے 'وجے دیوس' پروگرام کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ گاندھی نے کہا کہ 50 سال قبل اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی مدد سے بنگلہ دیش کے عوام کو آزاد قوم کے طور پر ایک نئے مستقبل کی راہ ملی تھی۔اس وقت ہندوستان نے پوری طرح بنگلہ دیش ساتھ دیا تھا اور اس کے ایک کروڑ مہاجرین کو پناہ دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی آزادی کے لیے لڑنے



والوں کو یاد رکھنے اور بنگلہ دیش کو آزاد کرانے میں اہم کردار ادا کرنے والی محترمہ اندرا گاندھی کی اہم شراکت کو یاد رکھنے کی ضرورت ہے۔ اندرا جی نے اپنی ہمت اور وژن کے بل بوتے پر دنیا کی پرواہ کیے بغیر بنگلہ دیش کی آزادی کے لیے جنگ لڑی اور اس کے لیے پورا ملک انھیں فخر اور احترام کے ساتھ یاد کرتا ہے۔
کانگریس صدر نے کہا کہ محترمہ گاندھی کی وجہ سے ہی بنگلہ دیش اس وقت پوری عالمی برادری کے لیے حساس ہو گیا تھا اور دنیا نے بنگلہ دیش کی آزادی میں ان کی حکمت عملی کو تسلیم کیا تھا۔ پوری دنیا نے ہندوستانی فوج کی سوجھ بوجھ اور بہادری کو سلام کیا تھا ۔ محترمہ گاندھی نے ملک کو جوہری توانائی سے مالا مال ،زرعی شعبہ میں خودکفیل اور تکنیکی شعبہ میں ترقی یافتہ بنانے کےلئے کام کیا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.