نئی دہلی ، 9 جون (یو این آئی) صنعت اور اداروں کی تنظیم ایسوسی ایشن آف انڈسٹریز اینڈ انسٹی ٹیوٹ نے ملازمین پرویڈنٹ فنڈ (ای پی ایف) کا حصہ جمع کرانے میں کارکنان کا آدھار نمبر لازمی قرار دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملازمین کو نقصان ہوگا ، لہذا اسے جلد از جلد واپس لے لیا جانا چاہئے۔
تنظیم نے محنت و روزگار کے مرکزی وزیر سنتوش گنگوار کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران سبھی طرح کے کام کاج متاثر ہوئے ہیں۔ ایسی صورتحال میں ای
پی ایف جمع کرانے کے لئے آدھار نمبر کو لازمی بنانا ملازمین کے مفاد میں نہیں ہے۔ اس سے ملازمین کو نقصان ہوگا۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ ای پی ایف کا حصہ جمع کرانے میں آدھار کارڈ نمبر منسلک کرنا لازمی نہیں ہونا چاہئے۔ آدھار کو پروویڈنٹ فنڈ سے منسلک کرنے میں بہت ساری تکنیکی خامیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان کے حل کے لئے کارکنوں کو کئی ماہرین کی مدد لینی پڑتی ہے۔ کورونا وبا کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہوپا رہا ہے ، لہذا آدھار کے لازمی ہونے کو ختم کیا جانا چاہئے۔