اسلام آباد،5اکتوبر:-عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل)کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو برسراقتدار پاکستان مسلم لیگ -نواز(پی ایم ایل -این)پارٹی کے صدر بنائے جانے کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔
روزنامہ دی
نیشن کی رپورٹ کے مطابق مسٹر احمد نے کل قانون کے آرٹیکل 184(3)کے تحت انتخابات قانون 2017 کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے یہ مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جسے پارٹی کے صدر کے عہدے کےلئے نااہل قرار دیاتھا اسے پارٹی کا سربراہ کیسے بنایا جاسکتا ہے۔