the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سری نگر،18جون (یو این آئی) جموںوکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ صدرِ جمہوریہ ہند کے عہدے کیلئے اپوزیشن کے ممکنہ مشترکہ اُمیدوار کے طور پر ممتا بینرجی نے میرا نام تجوز کیاہے۔
انہوں نے کہاکہ ممتا دیدی کی طرف سے میرا نام تجویز کرنے کے بعد، مجھے اپوزیشن لیڈروں کی طرف سے کئی فون کالز موصول ہوئی ہیں جن میں میری امیدواری کی حمایت کی پیشکش کی گئی ہے۔
فاروق عبدا للہ کا کہنا ہے کہ میں نے اس غیر متوقع پیش رفت پر اپنے خاندان اور سینئر ساتھیوں کے ساتھ بات کرنے کے لئے کچھ دن لئے



ہیں۔جو حمایت مجھے حاصل ہوئی ہے میں اس سے بہت ہی زیادہ متاثر ہوا ہوں ۔مجھے ملک کے اعلیٰ ترین عہدے کے قابل سمجھنا میرے لئے ایک اعزاز کی بات ہے۔
میں سمجھتا ہوں کہ جموں و کشمیر ایک نازک موڑ سے گزر رہا ہے اور یہاں اس غیر یقینی صورتحال سے نجات حاصل کرنے میں میری کوششوں کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر فاروق عبدا للہ نے کہاکہ میرے سامنے ابھی بہت ہی سرگرم سیاست ہے اور میں جموں و کشمیر اور ملک کی خدمت میں مثبت حصہ ادا کرنے کا منتظر ہوں۔اس لئے میں احترام کے ساتھ اپنا نام ممکنہ اُمیدواروں سے واپس لینا چاہوں گا اور میں مشترکہ اپوزیشن کے متفقہ امیدوار کی حمایت کا منتظر ہوں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.