نئی دہلی،20فروری(یواین آئی)سپریم کورٹ نے لفظ اقلیت کی تعریف کرنے اور ملک کی نوریاستوں میں اقلیتوں کی شناخت کےلئے ہدایت جاری کرنےسے متعلق عرضی جمعرات کو خارج کردی۔
چیف جسٹس ارشد اروند بوبڑے،جسٹس بی آر گوئی،جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس روہنگٹن ایف نریمن کی صدارت والی بینچ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے
لیڈر اشونی اپادھیائے کی مفاد عامہ کی عرضی خارج کردی،لیکن انہیں متعلقہ ہائی کورٹوں کا رخ کرنے کی راحت دے دی۔
عرضی گزار نے اقلیتی لفظ کی تعریف کو یقینی بنانے اور نو ریاستوں-کشمیر،لداخ،پنجاب،ناگالینڈ،میزورم،منی پور،میگھالیہ،اروناچل اور لکشدیپ،میں اقلیتوں کی شناخت کےلئے ہدایت جاری کرنے کا مطالبہ کیاتھا۔