لکھنؤ:23جون(یواین آئی)بابری مسجد رام مندرمتنازع اراضی ملکیت معاملے میں مسجد کے اہم فریق جمعیت علماء ہندکے وکیل ڈاکٹر راجیو دھون کے نام پر اس کیس میں ایڈوکیٹ آن ریکاڑ اعجاز مقبول کے ذریعہ مبینہ فیس لینے کے معاملے میں جمعیت کے موقف میں کافی تردد ہے جس نے معاملے کو مزید پیچیدہ
کردیاہے۔
سپریم کورٹ کے معروف وکیل ڈاکٹر راجیو دھون کےذریعہ بابری مسجد کا کیس مفت میں لڑنے کی بات سرزدعام ہے۔
لیکن سپریم کورٹ کے وکیل اور بابری مسجد معاملے میں کبھی جمعیت کے وکیل رہے ارشاد حنیف نے الزام لگایا ہے کہ اعجاز مقبول نے راجیودھون کے نام پر جمعیت سے خطیر رقم لی ہے۔