نئی دہلی،28 اگست (یو این آئی) چاند پر ہندوستان کا دوسرا مشن چندریان2 اب اگلے سال جنوری میں بھیجنے کا پروگرام ہے یہ مشن اب تک دو مرتبہ موخر کیا جاچکاہے۔
اسرو کے سربراہ کے۔ شیون نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ چندریان۔2 کے لانچ کے لے 3 جنوری سے 16 فروری2018 کا وقت طے کیا گیا ہے۔ کوشش یہ ہوگی کہ 3 جنوری کو ہی لانچ کیا جائے لیکن موسم بہتر نہیں رہا تو 16 فروری تک لانچ کرنا ممکن ہوگا۔
مشن کی خاص بات یہ ہوگی کہ چاند کے جنوبی پول کے قریب 72 ڈگری جنوب میں لینڈر اتارنے والا ہندوستان پہلا ملک ہوگا۔
18px; text-align: start;">اسرو کے سربراہ نے بتایا کہ چاند کے اس حصے پر زیادہ تیز سورج کی روشنی نہیں پڑتی ہے اس سے وہاں پانی اور دیگر معدنیات کی موجودگی کے امکانات ہیں۔ ساتھ ہی وہاں دن کا عرصہ زیادہ رہتا ہے جس سےتجربہ کرنے میں آسانی ہوگی۔
ڈاکٹر شیون نےبتایا کہ چندریان۔2 کے پہلے کی بناوٹ میں کچھ تبدیلی کی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے خلائی گاڑی کا وزن بہت بڑھ گیا ہے۔ اس لئے اس کو لانچ جی ایس ایل وی ایم کے۔2 لانچر سے کیا جائے گا جو جی ایس ایل وی ایم کے۔2 کے مقابلے میں زیادہ وزن لے جانے کی اہلیت رکھتا ہے۔ پہلے مجموعی وزن 3250 کلوگرام تھا لیکن اب یہ 3850 کلوگرام ہوگیا ہے۔ ساتھ ہی پہلے اسے 170x24000 کلومیٹر دور خلا میں بھیجنے کا پروگرام تھا لیکن اب اسے 170x36000کلومیٹردور خلا میں بھیجا جائے گا۔