: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
بنگلورو، 16 جنوری (یو این آئی) انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے اہم کارنامہ انجام دیتے ہوئے اسپیس ڈاکنگ ایکسپیریمنٹ (ایس پی اے ڈی ای ایکس) کے تحت اپنا پہلا خلائی ڈاکنگ مشن کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے۔
اس تاریخی کامیابی کے ساتھ ہندوستان امریکہ ، روس اور چین کے بعد یہ تکنیکی سنگ میل حاصل کرنے والا عالمی سطح پر چوتھا ملک بن گیا ہے۔
اس ڈاکنگ کے طریقہ کار میں خلائی جہاز کو 15 میٹر ہولڈ پوائنٹ سے 3 میٹر ہولڈ
پوائنٹ تک درست طریقے سے آپریٹ کرنا شامل تھا۔ ڈاکنگ کے طریقہ کار کو احتیاط سے انجام دیا گیا، جس سے خلائی جہاز کا کامیاب مشن یقینی ہوا۔ سکریٹری، ڈپارٹمنٹ آف اسپیس، اسپیس کمیشن کے چیر مین اسرو کے چیر مین وی نارائن نے اسر و ٹیم کو تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد دی۔ یہ بے مثال کامیابی خلائی ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے میں اسرو کی مہارت کو واضح کرتی ہے۔ اسرو نے جمعرات کو ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، " خلائی و ہیکل ڈاکنگ کامیابی سے مکمل ہوئی، ایک تاریخی لمحہ ۔