نئی دہلی، 13جون (ایجنسی) ہندوستان نے فلکیات کے میدان میں تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے آئندہ برس چھ ماہ کے اندر’سولر مشن‘ اور آئندہ دو،تین سال میں ’انڈین وینیوژن آربیٹرمشن‘ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
انڈین اسپیس
ریسرچ آرگنائیزیشن (اسرو) نے اپنا خلائی مرکز قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اسرو کے صدر ڈاکٹر سیوِن نے جمعرات کو یہاں صحافیوں کو یہ اطلاع دی۔ چندریان۔2 کی تاریخوں کےاعلان کے ایک دن بعد اسرو کے اس اعلان سے ملک کا فخر مزید بڑھا ہے۔