تر وانت پورم ، 12 دسمبر (یو این آئی) ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کے چیئر مین ایس سومناتھ نے کہا ہے کہ چند ریان قمری مشن کی شاندار کامیابی کے بعد ، اسر و 2040 تک پہلی مرتبہ ہندوستانی خلا بازوں کو چاند پر بھیجنے کے اپنے منصوبے پر زور شور سے کام کر رہا ہے۔
مسٹر
سومناتھ نے کہا کہ اسرو کا مقصد الگنیان پرو گرام کے ساتھ خلائی تحقیق میں اگلا قدم اٹھانا ہے ، جس میں دو سے تین ہندوستانی خلا بازوں کے عملے کو تین دنوں تک زمین کے مدار ( ایل ای او) میں بھیجنے کا منصوبہ ہے، جس کے بعد انہیں پہلے سے طے شدہ مقام پر ہندوستانی پانیوں تک بحفاظت واپس بھیجا جائے گا۔