the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
چنئی،4 جنوری (یو این آئی) انڈین اسپیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (اسرو) کے چیئرمین ڈاکٹر کے سون نے کہا ہے کہ 2021 میں کووڈ-19 کی وبا کی وجہ سے اسرو کی سرگرمیاں کافی متاثر ہوئی ہیں لیکن 2022 میں یہ بہت سے خلائی تحقیق شروع کرنے جا رہی ہے نئے سال کے موقع پر اسرو کے سائنسدانوں کے نام ایک پیغام میں ڈاکٹر سون نے کہا کہ پچھلے سال ہم نے دو مشن کیے جن میں سے ایک این ایس آئی ایل مشن تھا جو مکمل طور پر کمرشیل تھا۔ جی ایس ایل وی ۔ایف 10۔ ای او ایس۔ 03کرایوجینک مرحلے میں خرابی کی وجہ سے ناکام ہو گیا تھا۔ اس ناکامی کے بعد ہی ’’قومی سطحی



ناکامی تحقیقاتی کمیٹی‘‘ تشکیل دی گئی۔ تشکیل دی گئی کمیٹی نے ناکامی کی اصل وجہ کا پتا لگاکر اپنی سفارشات دی تھیں۔ متعلقہ نظام میں اصلاحات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
2022 کے لیے اسرو کے منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے ڈاکٹر سون نے کہاکہ اگر ہم اس سال اسرو کے پروجیکٹ کے بارے میں بات کریں تو ہمارے بہت سے مشن شروع کیے جائیں گے، جن میں ملک کا پہلا بغیر پائلٹ’’گگن یان مشن‘‘ بھی شامل ہے۔ ای او ایس۔4 اور ای او ایس ۔6کو اس سال پی ایس ایل وی سے لانچ کرنے کی تجویز ہے۔ ای او ایس۔2کو اسمال سیٹلائٹ لانچ وہیکل سے لانچ کیا جائے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.