: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد22جولائی(ایجنسی)چندریان 2کو کامیابی سے مدار میں چھوڑنے کے بعد ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی(اسرو)کے سربراہ کے سیون نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستانی خلائی ایجنسی نے 15جولائی کو ہوئی اس تکنیکی خرابی کو دور کرتے ہوئے کامیابی کے ساتھ چندریان 2کو چھوڑا۔انہوں نے کہا”مجھے یہ کہتے ہوئے کافی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ جی ایس ایل وی ماک 3۔ایم 1نے چندریان 2کو کامیابی کے ساتھ زمین کے مدار میں چھوڑا۔یہ چاند کی سمت ہندوستان کا تاریخی سفر ہے۔اس کے سولار پول کے قریب اس کو اتارنے کے لئے کئی سائنٹفک تجربات کئے گئے اور ایسی چیزوں کو تلاش کیا گیا جن کی تلاش نہیں کی گئی
تھی“۔انہوں نے کہا ”اس میں تکنیکی خرابی محسوس کرنے کے بعد اسرو کی ساری ٹیم حرکت میں آگئی۔اس کو دور کرنے کے لئے اگلے دن 24گھنٹے کام کیاگیا۔جلد ہی اس تکنیکی خرابی کی اصل وجہ معلوم کرلی گئی اور درکار تجربات کرتے ہوئے اس خرابی کودور کرنے کے اقدامات کئے گئے۔اس خرابی کو دور کرنے کی تصدیق ہونے کے بعد خلائی گاڑی کو چھوڑنے کا فیصلہ کیاگیا۔اسرو کی ٹیم کی سخت محنت کی وجہ سے ہی یہ بڑا کام ممکن ہوسکا۔“اسرو کے سربراہ نے کہا کہ خلائی گاڑی آہستہ آہستہ زمین کی سطح پر اترے گی۔یہ گاڑی چاند کے جنوبی قطب پر اتاری جائے گی۔اس مشن کے تعلق سے کئی سائنٹفک تجربات انجام دیئے گئے۔