نئی دہلی، 25 جنوری (یو این آئی) خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کے نئے چیئرمین ڈاکٹر ایس۔
سومناتھ نے سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے
ملاقات کی اور’گگنیان‘ کے ساتھ ساتھ مستقبل قریب میں دیگر خلائی مشنوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
ڈاکٹر سنگھ کے پاس ایٹمی توانائی اور اور اسپیس کے محکمے کا کام بھی ہے۔