بیروت، ستمبر 08 (رائٹر) اسرائیل نے شام کے ایک فوجی اڈے کو نشانہ بناکر فضائی حملے کئے ہیں جس میں دو فوجی ہلاک ہوگئے ۔
شام کی فوج نے ایک بیان جاری کیا اور کہا کہ کل اسرائیل نے حماہ
کے مصیاف شہر کے قریب ایک فوجی اڈے پر حملہ کیا جس میں دو فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
اس نے خبردار کیا ہے کہ یہ جارحانہ عمل علاقے کی سیکورٹی اور استحکام کے لئے خطرہ بن سکتا ہے۔