نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی) اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ 3 سے 5 اپریل تک ہندوستان کا دورہ کریں گے۔ ان کے دورے سے زراعت، پانی، تجارت سمیت دیگر شعبوں میں ہندوستان کے ساتھ دو طرفہ تعاون مضبوط ہونے کی امید ہے مسٹر بینیٹ کا یہ دورہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر ہو رہا ہے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مسٹر بینیٹ ہند- اسرائیل سفارتی تعلقات کے 30 سال مکمل ہونے اور ہندوستان کی آزادی کی 75 ویں
سالگرہ کے موقع پر ہندوستان کا دورہ کریں گے اس سے قبل، نومبر 2021 میں سی اے پی-26 کے دوران دونوں ممالک کے لیڈروں نے گلاسگو میں ملاقات کی تھی۔
جولائی 2017 میں مسٹر مودی کے اسرائیل کے تاریخی دورے کے دوران ہندوستان اور اسرائیل نے اپنے دو طرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے آگے بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔ اس کے بعد سے دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔