برلن،28مارچ:- جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے اسرائیل فلسطین تنازع کے خاتمہ کی خاطر دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ برلن حکومت دو ریاستی حل کی حمایت کرتی رہے گی۔
مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران انہوں نے اسرائیلی وزیرا عظم
بنجامن نیتن یاہو کے علاوہ فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی ملاقات کی۔
اس موقع پر انہوں نے فلسطینی قیادت سے کہا کہ امریکہ کے بغیر اس خطے میں قیام امن کی کوششیں مشکل ہو جائیں گی، اس لیے انہیں امن مذاکرات میں امریکہ کی شمولیت کو بحال کرنے پر غور کرنا چاہیے۔